بلاول بھٹو کا ارکان کی کارکردگی پر اظہار برہمی

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ کابینہ کے ارکان کی کارکردگی پر اظہار برہمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے سندھ کابینہ کے ارکان کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بعض وزراء کے نام لیکر وارننگ جاری کردی اور ایک ماہ میں کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے چند وزراء کی کارکردگی پر کہا کہ ان کی سیاسی جدوجہد کو سندھ حکومت کی کارکردگی متاثر کر رہی ہیں جبکہ بلاول بھٹو نے سندھ اسمبلی کے دورے کے دوران ارکان سے ملاقاتیں کیں۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی کا ایوان پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان میدان جنگ بن گیا۔

سعید غنی نے کہا کہ احتساب کریں قانون کے مطابق کریں کوئی اعتراض نہیں ہے جبکہ پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی والوں میں تفریق کی گئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کسی بھی پی ٹی آئی والے کو گرفتار نہیں کیا گیا حسنین مرزانے توضمانت بھی نہیں کروائی جبکہ پاکستان کی تاریخ میں یہ مثال نہیں ملتی کہ کیس ایک صوبے میں ہو ٹرائیل دوسرے صوبے میں ہوں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کراچی کے ٹرانسپورٹ کے مسائل اورترقیاتی منصبوں پر تفصیلات معلوم کی گئی جبکہ تھرپارکرمیں بارشوں کے بعد بحالی کے کام کو تیزکرنے کی ہدایات دی گئی اور محکمہ اطلاعات کے متعلق بھی کئی تجاویز دی گئی ہیں۔

اجلاس میں محکمہ توانائی پر کافی تفصیلات لی کہا کہ سندھ میں ونڈ انرجی ودیگر بہترکام ہورہے ہیں اس پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.