پاکستانی بچہ دنیا کا سب سے کم عمر ورلڈ اسکریبل چیمپین بن گیا

پاکستان کے سید عماد علی ورلڈ جونیئر اسکریبل چیمپئن شپ جیت کا ٹا ئٹل اپنے نام کرکے دنیا کے سب سے کم عمر جونئیر ورلڈ چیمپین بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر ٹورکے میں  ہونے والی ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں 13 سالہ سید عماد علی  نے جونئیرورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ جیت کرپاکستان کا نام روشن کر دیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عماد نے چیمپئن شپ کے تینوں روز پہلی پوزیشن برقرار رکھی اور 20 میں سے 17 میچزمیں کامیابی سمیٹی۔

لیاری کے باکسنگ آئیکون نادر بلوچ بھارتی باکسر سے مقابلہ کے لیے تیار

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نہ صرف جونیئر ورلڈ اسکریبل کا چیمپئن بنا بلکہ ٹاپ فائیو پوزیشنز پربھی پاکستان کا قبضہ رہا،چیمپئن شپ کی چھ میں سے پانچ کیٹیگریز میں پاکستانی شاہینوں نے میدان مار لیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ہی طحہ مرزا نے انڈر18 کٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ انڈر 14 کٹیگری کا اعزاز صائم وقارکےنام رہا جب کہ انڈر12 کٹیگری میں پاکستان کےمونس خان اور انڈر 10 میں مصباح الرحمان پہلی پوزیشن پر رہے۔

جونیئر اسکریبل چیمپئن شپ کا ٹا ئٹل جیتنے والے سید عماد علی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو میں پاک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انھوں نے مجھے اتنی عزت دی کہ میں یہ اسکریبل چیمپئن شپ جیتا اس کے بعد اپنے والدین کا شکیہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے مجھے اتنا سپورٹ کیا۔

سید عماد علی کا مزید کہنا تھا کہ آج جو ٹور نمنٹ ہوا ہے وہ بہت اچھا رہا ، میرے لئے یہ قابل ٖخر بات ہے کہ میں نے اس میں اپنے آپ کو منوایا کیونکہ اس ٹائٹل کے لیے میں نے بہت محنت کی اور یہ اعزاز میں اپنے ملک کے نام کرنا چاہتا ہوں۔

یاد رہے کہ ایونٹ کے اختتام پرملائیشیا میں ہونےوالے یوتھ اسکریبل ٹورنامنٹ کیلئےپاکستان کی پندرہ رکنی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا، یوتھ اسکریبل ٹورنامنٹ اگلے ماہ ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.