ہمارے لئے سب برابر،کسی کو باہر جانے کی اجازت وزیر اعظم نےخود دی:چیف جسٹس

اسلام آباد(24 نیوز) وزیر اعظم عمران خان ،وزرا کی عدلیہ پر تنقید کا جواب آگیا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ  ہمارے لئے سب برابر،کسی کو باہر جانے کی اجازت وزیر اعظم نے دی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے لئے قانون طاقتور ہے،ہم قانون کے تابع ہیں،عدلیہ نے ایک وزیر اعظم کو نااہل کیا،ایک کو سزا دی ،ایک جنرل کے خلاف فیصلہ آنیوالا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے بعد تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ملک میں طاقتور اور کمزور لوگوں کے لیے الگ الگ قانون ہے، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ انصاف دے کر اس ملک کو آزاد کرائیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اب عدلیہ آزاد ہے، ہم نے ایک وزیراعظم کو سزا دی اور نااہل کیا، ایک جنرل کا جلد فیصلہ آنے والا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے  بیان پر رد عمل میں کہاکہ کسی کو باہر جانے کی اجازت وزیراعظم نے خود دی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم چیف ایگزیکٹو ہیں اور  ہمارے منتخب نمائندے ہیں، وزیراعظم کو اس طرح کے بیانات دینے سے خیال کرنا چاہیے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدلیہ اپنا کام پوری دیانت داری اور فرض سمجھ کررہی ہے، ججز اور عدلیہ کی حوصلہ افزائی کریں، ہم بغیر وسائل کے کام کر رہے ہیں، جب وسائل فراہم کیے گئے تو مزید بہتر کام ہوگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.