سابق صدرکا بلڈپریشر اور شوگر بے قابو

اسلام آباد:(20 نومبر 2019) پمزاسپتال اسلام آباد میں زیر علاج سابق صدرزرداری کا بلڈپریشر اور شوگر بے قابو ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے تین ہفتوں سے پمزاسپتال میں زیر علاج آصف علی زرداری کے دل کا اہم ٹیسٹ ابھی تک نہ ہوسکا ہے،جس کے باعث بلڈ پریشر لیول اور شوگر بے قابو ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے دل کی کلاٹ کھولنے کے لئے تھیلیئم اسکین کا ٹیسٹ لازمی ہے، جوکہ ابھی تک نہیں کیا گیا ہے اس کے علاوہ سابق صدر کی گردن کے درد اور کمر کی بڑھتی تکلیف کے پیش نظر فزیوتھراپی جاری ہے۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری نے گذ شتہ روز دل کی تکلیف کی شکایت بھی کی تھی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان نے آصف زرداری کی صحت کے حوالےسے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ذاتی معالج کی رسائی کیوں نہیں دے رہی،مطالبات کے باوجود ذاتی معالج کی رسائی نہ دینا حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔

پی پی رہنما نے الزام عائد کیا کہ حکومت آصف علی زرداری کی جان سے کھیل رہی ہے اگر سابق صدر کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.