پاکستان، آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ کل سے برسبین میں شروع ہو گا

برسبین: (20 نومبر 2019) پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کل سے گابا برسبین میں شروع ہو رہی ہے۔ پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز کرے گا۔ سولہ سالہ فاسٹ بولر نسیم شاہ ٹیسٹ ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے دو میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے گابا گراؤنڈ برسبین میں ہو رہا ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان روایتی ایشیز سیریز سے ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہوا۔ آسٹریلیا نے چھپن پوائنٹس حاصل کیے۔ پاکستان چیمپئن شپ میں پہلی سیریز کھیلے گا۔ پاکستان نے سولہ سالہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ڈیبیو کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے لیے ٹور میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے عمران خان کو باہر بیٹھنا پڑے گا۔ شان مسعود کے ساتھ کپتان اظہرعلی اوپن کریں گے۔ حارث سہیل، اسد شفیق اور افتخار احمد کے ساتھ وکٹ کیپر محمد رضوان بیٹنگ سنبھالیں گے۔ پاکستان کا اٹیک لیگ اسپنر یاسر شاہ فاسٹ بولرز محمدعباس، شاہین شاہ اور نسیم شاہ پر مبنی ہو گا۔

آسٹریلوی ٹیم کی قوت میں اسٹیو اسمتھ کی شاندار فارم سے اضافہ ہوا ہے۔ ڈیوڈ وارنر ایشیز سیریز کی دس اننگ میں پچیانوے رنز بنا سکے تھے لیکن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین فارم میں تھے۔ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور ہیزل ووڈ کے ساتھ نیتھن لائن پر مشتمل میزبان اٹیک انتہائی خطرناک ہے۔

میزبان ٹیم اکتیس سال سے برسبین میں کوئی ٹیسٹ نہیں ہاری۔ پاکستان نے انیس سو پچیانوے سے یہاں کوئی ٹیسٹ نہیں جیتا۔ گذشتہ ٹور میں چارسونوے رنزکے پہاڑ جیسے ہدف سے پاکستان چالیس رنز پیچھے رہ گیا تھا۔ اسد شفیق نے ایک سو سینتیس رنز بنائے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.