واٹس ایپ کو سیاہ کرنے کی تیاری

سان فرانسسکو: (20 نومبر 2019) پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئے فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

واٹس ایپ کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوچکی، کمپنی نئے لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے۔ واٹس ایپ نے رواں سال اب تک اسٹیٹیس فیس بک شیئرنگ سمیت متعدد فیچرز بھی متعارف کرائے جن میں سے کچھ صارفین نے پسند نہیں کیا کیونکہ ایک فیچر کی وجہ سے بیٹری زیادہ خرچ ہونے کا مسئلہ بھی سامنے آیا۔

موبائل ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں بھی جلد ڈارک موڈ فیچر متعارف کرایا جائے گا جس کی آزمائش ابتدائی مراحل میں ہے۔ ڈارک موڈ تھیم یا فیچر استعمال کرنے والے صارفین کی ایپ کا بیک گراؤنڈ سیاہ ہوجائے گا اور اس سے موبائل کی بیٹری بھی کم خرچ ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر سب سے پہلے آئی فون صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے فیچر متعارف کرانے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.