سندھ حکومت کا کتوں کی ویکسینیشن کا فیصلہ

کراچی میں آوارہ کتوں سے نجات کے لئے محمکمہ بلدیہ نے فائیٹ اگین ریبیز اینڈ پاپولیشن کنٹرول آف اسٹریٹ ڈاگ پروگرام سندھ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

کراچی میں سیکریٹری بلدیات سندھ روشن علی شیخ کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما،  ایم پی اے میر نادر مگسی نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج سے 5 لاکھ آوارہ کتوں کی ویکسینیشنز کا عمل شروع کا جائیگا جبکہ اسٹریٹ ڈاگ پروگرام سندھ کے پہلے مرحلےمیں محکمہ بلدیات کی ٹیمیں کو کتوں کوپکڑنے اور ویکسین کرنے کی تربیت دی جائے گی جس کے حوالے سے کل ضلع سنیٹرل کے ملازمین کی ترںیتی مشق کی شروعات ہوگی۔

آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 6 سالہ بچہ زخمیدوسرے مرحلے میں نس بندی کرکے آبادی پر کنٹرول کیا جائے گا اور اس متعلق پی سی ون تیار ہوگئی

 کراچی میں ہونے والے اجلاس میں کتوں کی ویکسینیشن اور نس بندی کے لئے مختلف این جی اوز کی مدد بھی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ نے کہا کہ کتوں کے شیلٹر ھوم بنائینگے کیونکہ عدالتی احکامات پرچلنے والی مہم کے دوران سندھ بھر میں 28 ھزار آوارہ کتے مارے گئے ہیں اور کتوں کی ویکسینیشنز اورنیوٹلائزیشن کے بعد کتے مارنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.