وزیراعظم عمران خان کا ایک بار پھر یوٹرن

اسلام آباد( 24نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کو ٹیکس ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے کہا کہ قرض مانگنے والے کبھی خوددار نہیں بن سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کو ٹیکس ادا کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملک کیلئے ٹیکس دے،ملک میں ٹیکس کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے پورا زور لگا رہے ہیں، قرضے مانگنے والا ملک کبھی خوددار نہیں بن سکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان الیکشن سے پہلے ٹیکس اکٹھا کرنے کے بلند و بانگ دعوے کرتے تھے، کہ ریڑھی والے بھی خود انہیں ٹیکس دیں گے،لیکن پھر ہوا یہ کہ ٹیکس معاملے پر ملک بھر میں ہڑتالیں ہوئیں اور حکومت کو اپنے اقدامات سے واپس ہٹنا پڑا،اب وزیراعظم ایک بار پھر تاجروں سے ٹیکس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.