شادی کی تقریب اکھاڑے میں تبدیل

(24 نیوز) کینیڈا میں شادی کی تقریب اکھاڑے میں بدل گئی جس میں مہمانوں نے ایک دوسرےکی تھپڑ، مکوں اور لاتوں سے تواضع کی۔ 

یہ واقعہ کینیڈا کے شہر ’سرے‘ کے ایک شادی ہال میں عالیشان شادی کی تقریب میں پیش آیا۔شادی کی تقریب میں مہمانوں کے درمیان کسی بات پر بحث شروع ہوئی اور یوں دیکھتے ہی دیکھتے اس کا اختتام لڑائی کی صورت میں ہوا اور شادی کی تقریب اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگی۔

رپورٹ کے مطابق مہمانوں کے بیچ جھگڑے کی اصل وجہ تو سامنے نہ آسکی تاہم پولیس کی جانب سے اس واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔ لڑائی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بےحد مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.