گوگل کا سیاسی اشتہارات بند کرنے کا اعلان

نیویارک : دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے سیاسی مہم پر مشتمل اشتہارات شائع نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گوگل کا کہناہےکہ سیاسی مہم چلانے کے لیے سیاسی مخالفین کو ہدف بنانے والے اشتہارات اب نہیں چلائے جائیں گے۔گوگل نے کہا ہے کہ برطانیہ سے اس پالیسی کا آغاز ایک ہفتے کے اندر کیا جائے گا جس کے بعد یہ دنیا بھر میں نافذ العمل ہوگی۔گوگل کی اس پالیسی کے تحت یو ٹیوب اور گوگل سرچ جیسے پلیٹ فارمز پر مخالفین کو نشانہ بنانے کے مقصد سے متوقع ووٹرز کا ڈیٹا جو کہ گوگل سرچ سے حاصل کیا گیا ہواس مہم میں استعمال کرنے کے قابل نہیں ہوگا جب کہ سیاسی مہم میں مخالفین کو عمر، جنس اور مقام کی بنیاد پر ہدف بنایا جاسکے گا۔اس کے علاوہ گوگل نے اشتہارات میں گمراہ کن بیانات کے خلاف فیس بک کے ساتھ مل کر ایکشن لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔اس سلسلےمیں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ ان کا سوشل نیٹ ورک فیس بک سیاسی امیدواروں کی طرف سے یا مہم میں فیکٹ چیک ایڈورٹائزنگ نہیں کرےگا۔جب کہ ٹوئٹر کی جانب سے بھی سیاسی اشتہارات شائع نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.