کراچی (ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کیلئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا جس کے تحت پالیسی ریٹ کو 13.25 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مہنگائی کی رفتار ابھی بھی بلند سطح پر ہے،کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی اہم وجہ ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی آنا شروع ہوئی ہے، مالی سال20-2019 میں مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد تک رہے گی۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ گذشتہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے اچھے اثرات آرہے ہیں، کرنٹ اکاﺅنٹ 4 سال بعد اکتوبر 2019 میں سرپلس رہا، تجارتی خسارے میں کمی بھی بہت اہم ہے۔اسٹیٹ ب
