حکومت کا شیل گیس اور تیل کی تلاش شروع کرنےکافیصلہ

حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار شیل گیس اور تیل کی تلاش پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، کھدائی کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔

سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا، وزارت پیٹرولیم کی جانب سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان میں شیل گیس اور تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔

شیل گیس اور تیل کی تلاش کیلئے آئندہ ماہ سے سندھ میں کھدائی شروع کی جائے گی جہاں سے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر ملنے کی توقع ہے۔

چئیرمین کمیٹی محسن عزیز کہتے ہیں کامیابی ملی تو پاکستان کیلئے خوش آئند ہو گا، رکن کمیٹی بہرہ مند تنگی نے کہا جن علاقوں سے تیل و گیس ملے وہاں کے لوگوں کی فلاح و بہبود بھی ہونی چاہیے۔

 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.