افغانستان میں بھارت کے کردار کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فوجیوں کی دست برداری پر غور کے باوجود وہ افغانستان میں بھارت کے کردار کی حمایت کرتے ہیں۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں افغان امور کی ذمہ دار نینسی ایزو جیکسن کا کہنا تھا کہ ‘امریکا، افغانستان میں بھارت کی سرمایہ کاری اور تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے’۔ہڈسن انسٹی ٹیوٹ میں افغانستان میں بھارت کے کردار پر منعقدہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم افغانستان میں پائیدار اور باعزت حل کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے جو افغانستان کے مستقبل میں ہماری سرمایہ کاری کو محفوظ کرے’۔خیال رہے کہ بھارت نے 2001 میں امریکی مداخلت کے بعد افغانستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری شروع کی تھی جو 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے اس کے علاوہ بھارت موجودہ افغان حکومت کی مسلسل حمایت کرتا رہا جبکہ طالبان ان کے سخت مخالف تصور کیے جاتے ہیں۔بھارت نے افغانستان کی پارلیمنٹ کی نئی عمارت بھی تعمیر کی تھی اور بولی ووڈ کے ذریعے افغانستان کے عوام کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو بھی آگے بڑھایا اور اس حوالے سے کام کیا گیا۔دوسری جانب پاکستان نے افغانستان میں بھارت کے کردار پر اعتراض کرتے ہوئے ان کی متنازع سرگرمیوں کی نشان دہی کی تھی اور افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردی کے خدشات بھی پائے جاتے ہیں۔امریکا نے گزشتہ برس افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کی سربراہی امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کرر

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.