برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ایک پیغام نے دھوم مچا دی

لاہور(ویب ڈیسک)برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے شہزادہ ولیم کے ہمراہ حال ہی میں پاکستان کادورہ کیاتھاجہاں انہوں نے لباس اورمشرقی انداز اپنایا اوراس بات کے خوب چرچے بھی ہوئے تھے ،پاکستانی ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کےلیے لباس منتخب کیے تھے۔ان کے کام کوبہت پسندکیاگیالوگوں نے ان کے لباس کوبہت پسندکیااورکیٹ بھی خدیجہ شاہ کی تعریف کیے بغیرنہ رہ سکیں اوران کے نام ایک خط تحریرکردیا،خط میں پاکستانی ڈیزائنر کے تیارشدہ ملبوسات کی تعریف کی اورساتھ ہی دوبارہ پاکستان آنے کی خواہش کابھی اظہارکیا۔انہوں نے اپنے خط میں لکھاکہ کہ پاکستان کے دورے پرمیرے لیے بہترین لباس کاانتخاب کرنے کاشکریہ ،مجھے تمام ملبوسات بہت پسند آئے ،انہوں نے خط میں خدیجہ شاہ کے وقت اورمحنت دونوں کاشکریہ اداکیااوران کے لیے نیک تمنائوں کااظہاربھی کیا ،مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پربرانڈ کی سربراہ خد یجہ شاہ نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ بھی کیا۔I was delighted to have even been considered, this is just humbling to a whole different level. However what’s most commendable is the consideration, grace and thoughtfulness of HRH the Duchess Catherine, it is no wonder that she is so respected and beloved @KensingtonRoyal pic.twitter.com/1rObILfmYR

— khadijah shah (@khadijah_shah) November 21, 2019

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.