مسلمانوں کی جان ، ہاشم آملہ کی پی ایس ایل میں شرکت بارے بڑی خبر

جنوبی افریقہ کے سابق اسٹائلش ٹیسٹ کرکٹر ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کی بہت تعریف سنی ہے، اس بار وہ کھیل کر تجربہ کریں گے۔ متحدہ عرب امارات میں ٹی 10 لیگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے غیرملکی کھلاڑیوں سے اُنہیں لیگ کے بارے میں مثبت فیڈبیک ملا ہے۔ جنوبی افریقا کے بیٹسمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پی ایس ایل کے بارے میں اچھی باتیں سنی ہیں،ان کے اچھے معیار ہیں اور ہرکوئی جس نے لیگ میں شرکت کی ہے اُس کی مثبت تصویر پیش کی ہے۔ ہاشم آملہ نے اپنے ساتھی کرکٹر فاف ڈوپلیسی کی زیرقیادت 2017ء میں ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس کے دوران لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تین میچز کھیلے گئے تھے۔ دورہ پاکستان سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ 2017ء کا دورہ بہت اچھا تھا، پاکستانی عوام بڑی مہمان نواز تھی، امید ہے پی ایس ایل میں دوبارہ یہ تجربہ ہوگا۔ 38سالہ ہاشم آملہ نے ورلڈ کپ میں پروٹیز کی خراب کارکردگی کے بعد رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم وہ اب بھی فرنچائز کرکٹ سرکٹ میں متحرک ہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.