پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد مستعفی ہو گئے

 لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے استعفیٰ دے دیا۔ سبحان احمد نے پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وسیم خان اور سبحان احمد کے  درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ سبحان احمد نوسال تک سی او او کے عہدے پر فائز رہے ۔

ادھر چیئرمین احسان مانی کی زیر صدارت لاہور میں ہونیوالے پی سی بی گورننگ باڈی کے اجلاس میں پانچ سالہ اسٹریٹیجک پلان، پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے نئے آئین ، کرکٹ ایسوسی ایشنز اور اداروں کیلئے ماڈل آئین کی منظوری دی گئی ۔

کرکٹ ایسوسی ایشنز اپنی ماتحت سٹی ایسوسی ایشنز اور فرسٹ کلاس کرکٹ کی نگران ہوں گی ۔ گورننگ باڈی نے سٹی ایسوسی ایشنز کے قیام اور حدود کی منظوری بھی دی ۔ 16ریجنز کی جگہ اب  سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کام کریں گی۔

ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے شرکا کو بتایا کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں مکمل انعقاد کی  تیاریاں مکمل ہیں۔ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 6 دسمبر کو لاہور میں ہو گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.