پی سی بی کےچیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کےعہدے سےدستبردار

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کے عہدے سے دستبردار ہوگئے،سبحان احمد نو برس بورڈ کے سی او او رہے۔

سبحان احمد نے گورننگ بورڈ کے اجلاس ميں اراکين کو عہدے سے دستبرداري کے بارے ميں آگاہ کيا۔

سبحان احمد کا کہنا ہےکہ پچيس سال سے زائد عرصہ پی سی بی سے وابستہ رہنے کے بعد آگے بڑھنے کے لیے یہ وقت بہترین ہے۔

بین الاقوامی فورمز پر پي سي بي کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز کی بات تھی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ سبحان احمد نے عزت اور دیانتداری کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے نمایاں خدمات ادا کی ہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.