پاکستان میں تجارت کیلئے فروع کیلے اقدامات کیے جارہے ہیں، عبدالرزاق داؤد

لاہور: (21 نومبر 2019) چاؤیالنگ لانگ مارچ ٹائر کمپنی لمٹیڈ نے آل اسٹیل ریڈیل ٹرک کے درمیان بس ٹائرز کی پاکستان میں تیاری کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔ مشیر برائے تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کار آنا شروع ہوگئے ہیں۔

لاہور میں پاکستان اور چائنہ کی بڑی ٹائر کمپنیوں کے درمیان اشتراکی معاہدہ طے پا گیا۔ چاؤیالنگ لانگ مارچ ٹائر کمپنی لمٹیڈ نے آل اسٹیل ریڈیل ٹرک بس ٹائرز پاکستان میں ہی تیار کیے جائیں گے۔

اس معاہدے کے تحت سروس لانگ ٹائرز لمٹیٹد کے نام سے قائم کی جانے والی نئی کمپنی میں 51%اور چاؤیانگ لانگ مارچ ٹائر کمپنی 49%کی حصہ دارہو گی۔ پہلے مرحلے میں دو سو پچاس ملین ڈالر کے پرجیکٹ کا آغاز .سائٹ سندھ میں ایک سو ملین ڈالر سے کیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان میں تجارت کیلئے فروع کیلے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے سہولیات کی فراہمی کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سیزن میں آلو، پیاز کی کمی ہوجاتی ہے۔بہت جلد مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.