پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں ایک اور طیارے کا اضافہ

اسلام آباد: (22 نومبر 2019) پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں ایک اور طیارے کا اضافہ ہوگیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق دوسرا 320 اے طیارہ اس سال کے آخر میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والا 320 اے طیارہ بس الآسکا کمپنی سے چھ سالہ مدت کی لیز پر حاصل کیے گئے ہیں۔ پہلے طیارے کی تزئین و آرائش اور پی آئی اے کلر پر تیزی سے کام جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق ایئر مارشل ارشد ملک، چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف ٹیکنیکل آفیسر نے طیارے کا معائنہ کیا۔ نئے طیاروں کی شمولیت کا مقصد نئے روٹس اور پروازوں میں اضافہ ہے۔ طیارے کی شمولیت سے آمدنی میں اضافہ ہوگا اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ طیارہ اندرون ملک، خلیجی اور دیگر علاقائی روٹس پر چلایا جائے گا۔ طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں 320 اے کی تعداد 12ہوگئی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.