برسبین ٹیسٹ: کینگروز کی پاکستان کے خلاف عمدہ بیٹنگ جاری

برسبین:(22 نومبر 2019)پاکستان کے دو سو چالیس رنز کے جواب میں میزبان ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 195 رنز بنا لیے ہیں،ڈیوڈ وارنر 99 اور جو برنس 88 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میچ میں فلاپ بیٹنگ کے بعد پاکستانی بولرز بھی آسٹریلوی بلے بازوں کے سامنے بے بس ہو گئے ہیں۔

آسٹریلیا کی تیز رفتار وکٹ پر نہ ہی نسیم شاہ کی تیز رفتار گیندیں کینگروز کو ڈرا سکیں اور نہ ہی یاسر شاہ کا اسپن جادو چلا، میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 195 رنز بنا لیے ہیں، ڈیوڈ وارنر 99 اور جو برنس 88 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔گذشتہ روز پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، اسد شفیق نے سب سے زیادہ 76 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک سب سے کامیاب بالر رہے انہوں نے باون رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں پیٹ کمنز نے تین جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ناتھل لائن نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.