چور 20 ٹن چاکلیٹ لے کر فرار ہوگئے

آسٹریا میں چور چاکلیٹ فیکٹری سے 20 ٹن چاکلیٹ ٹرک میں بھر کر فرار ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریا میں واقع ایک چاکلیٹ فیکٹری سے چور نے بڑی مہارت کے ساتھ 20 ٹن چاکلیٹ ٹرک میں بھری اور فرار ہوگیا۔

فیکٹری انتظامیہ کے مطابق چوری ہونے والی چاکلیٹ کی قیمت 50 ہزار یورو سے زائد بنتی ہے۔

فیکٹری حکام کے مطابق چاکلیٹ بیلجیئم بھیجی جانی تھیں اور اس کی ترسیل کے لیے ہنگری کی کمپنی سے معاہدہ کیا گیا تھا تاہم ہنگری کی کمپنی نے چیک ریپبلک کی کمپنی کو یہ ٹھیکا سونپ دیا جس کی وجہ سے فیکٹری کے عملے نے بغیر کسی شک و شبہہ کے چیک کمپنی کے ٹرک پر چاکلیٹ لاد دیے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.