اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کردی

کراچی(24 نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کیلئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا ، جس کے تحت پالیسی ریٹ کو 13.25 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کی رفتار ابھی بھی بلند سطح پر ہے،کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی اہم وجہ ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کیلئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا ، جس کے تحت پالیسی ریٹ کو 13.25 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آنا شروع ہوئی ہے ۔ مالی سال20-2019 میں مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد تک رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی رفتار ابھی بھی بلند سطح پر ہے،کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی اہم وجہ ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ گذشتہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے اچھے اثرات آرہے ہیں ۔ کرنٹ اکاؤنٹ 4 سال بعد اکتوبر 2019 میں سرپلس رہا، تجارتی خسارے میں کمی بھی بہت اہم ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی دیکھ رہے ہیں ۔ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مہنگائی کی توقعات مستحکم رہیں گی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال جون کے مقابلے روپے کی قدر 5.6 فیصد بہتر ہوئی ہے، رواں مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 16 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.