کراچی : نوجوانوں پر فائرنگ ، پولیس اہلکار گرفتار

کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کینٹ اسٹیشن کے قریب پولیس اہلکاروں نے کار پرفائرنگ کر کے ایک شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، فائرنگ میں ملوث تین اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت نبیل ہوڈبائے جبکہ زخمی کی شناخت رضا امام کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری رضا امام نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا۔

فائرنگ سے زخمی شہری رضا امام نے اپنے بیان میں کہا گیا کہ پولیس راستے میں بھی فائرنگ کر رہی تھی، کینٹ اسٹیشن کے قریب گاڑی روکی تو فائرنگ کر دی گئی، میں اور میرا دوست امپورٹ ایکسپورٹ کا کام کرتے ہیں، پولیس کیوں پیچھے لگی ہمیں نہیں معلوم۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق شہری رضا امام کا دوست تھا، دونوں نے گزری کھڈا مارکیٹ کے قریب کھانا کھایا، جب یہاں سے روانہ ہوئے تو پولیس نے پیچھا کیا، اور دونوں دوستوں کو یہ معلوم نہیں تھا کے پولیس پیچھے ہے۔

راجن پورمیں پولیس موبائل پرفائرنگ،5 افراد جاں بحق

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعے کی تفتیش کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ رائے اعجاز ٹیم کی سربراہی کریں گے جبکہ ایس ایس پی ساؤتھ اور ڈی ایس پی فریئر تفتیشی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

پولیس اہلکار نے کہا کہ زخمی شخص رضا امام کا بیان لے کر مزید تفتیش کی جاری ہے، زخمی کو دائیں بازو پر گولی لگی لیکن حالت خطرے سے باہر ہے،جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے، ممکنہ طور پر جاں بحق اور زخمی شخص کو ایک ہی گولی لگی، متاثرہ شہریوں کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا ہے، ان کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے اور واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں سب انسپکٹر عبدالغفار، ہیڈ کانسٹیبل آفتاب اور کانسٹیبل محمد علی شاہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.