ہائر ایجوکیشن نے مائیکروسافٹ پاکستان کے اشتراک سے’’امیجن کپ 2020‘‘ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد( آن لائن )ہائر ایجوکیشن نے مائیکروسافٹ پاکستان کے اشتراک سے ’’ــ امیجن کپ 2020‘‘ کا اعلان کر دیا ،یہ اعلان ہائر ایجوکیشن کمیشن میں کیا گیا ۔امیجن کپ سالانہ گلوبل ٹیکنالوجی مقابلہ ہے جس کی میزبانی مائیکروسافٹ کارپوریشن کرتی ہے جس کا مقصد دنیا کے مشکل ترین

چیلنجوں کے حل کیلئے نوجوان ٹیکنالوجیسٹ کوحصہ لینے کاموقع فراہم کرتاہے ۔ 2003سے شروع ہونے والا امیجن کپ نہ صرف ایک مقابلہ ہے بلکہ یہ ایک پلیٹ فارم ہے جس کی بدولت دنیا کو مختلف حل پیش کیئے جاتے ہیںبلکہ یہ جدت پسندوں کیلئے سنہری موقع بھی ہے کہ وہ اپنے خیالات

دنیا کے سامنے لائیںاورایک لاکھ ڈالر انعام بھی جیتیں۔امیجن کپ2020 کے اعلان کے موقع پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ،وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری ،مائیکروسافٹ کنڑی جنرل منیجر عابدزیدی ،مائیکروسافٹ کنڑی ایجوکیشن لیڈجبران جمشید بھی موجود تھے۔امیجن کپ کامقابلہ دنیا بھر میں وسیع آن لائن پہنچ رکھنے والی ایچ ای سی کی ایجوٹی وی پر لائیو دکھایاجائے گا۔رواں سال ہائر ایجوکیشن کمیشن وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کوکامیاب بنانے کیلئے مائیکروسافٹ پاکستان کے تعاون سے اس مقابلے کاانعقاد کررہی ہے۔امیجن کپ 2020جدت ،ٹرانسفارمیشن(اطلاعات کی منتقلی)اورکل کیاہونے والاہے سے متعلق ہے یہ پروگرام طلباء کوحقیقی سماجی مسائل کوٹیکنالوجی کے ذریعہ حل کرنے کانہ صرف موقع فراہم کرتاہے بلکہ انہیں اپنے پائوں پر کھڑا کردیتاہے ۔چیئرمین اعلیٰ تعلیمی کمیشن طارق بنوری نے اس موقع پر کہاکہ مجھے فخر ہے کہ ہمارے طلباء عالمی پروگرام میں حصہ لیں گے یہ ہم سب اورپاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.