’خواتین ریفریز کی مدد کے لیے تیار ہوں‘

جنوبی افریقہ کے تعلق رکھنے والی فیفا کی ایلیٹ پینل میں ساشل ریفری اکھونہ ماکیلاما نے کہا ہے وہ پاکستان میں خواتین فٹ بال ریفریز کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اکھونہ ماکیلاما کی پاکستان آمد کا مقصد خواتین کو کھیل کے ذریعے کیریئر بنانے کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

پیر کو لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ریفری اکھونہ ماکیلاما کا کہنا تھا کہ خواتین کی کھیلوں میں شرکت کے حوالے سے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے حالات زیادہ مختلف نہیں۔ ’تاہم گذشتہ چند برسوں کے دوران کھلاڑی خواتین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔‘

مزید پڑھیں

’باپردہ ہو کر بھی ہراسانی کا سامنا‘

Node ID: 443211

جب دو کرکٹ لیجنڈز نے کیریئر شروع کیا

Node ID: 443516

’میرا گولڈ میڈل ہی لوگوں کی باتوں کا جواب ہے‘

Node ID: 446206

 

اکھونہ مالیکاما نے کہا کہ خواتین کو کھیلوں میں شرکت کے ساتھ ساتھ اس سے وابستہ ٹیکنیکل شعبوں میں بھی آگے آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلوبل سپورٹس مینٹورنگ پروگرام ایلومینائی ایکسچینج کے تحت گلیکسی سپورٹس نے انہیں پاکستان مدعو کیا جس پر وہ سی ای او رابعہ قادر کی بے حد مشکور ہے۔  انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کو بین الاقوامی میعار  کے مطابق قرار دے دی۔

پنجاب یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سپورٹس طاہرہ سلیم کا کہنا تھا کہ ’ہمارا ادارہ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر سطح پر تعاون فراہم کررہا ہے، اکھونہ کی آمد سے یونیورسٹی سمیت دیگر اداروں کے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔‘

سابق قومی ہاکی کھلاڑی رابعہ قادر نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار خواتین نے مل کر کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ ’اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ٹریننگ، میزبانی اور سہولیات فراہم کرنے والی تینوں خواتین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا اصل مقصد بھی یہی ہے کہ خواتین سپورٹس کے میدان میں لیڈر شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر اعتبار سے با اختیار ہوں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.