کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر پر جوتا پھینکنے کی ویڈیو وائرل

ایک کنسرٹ کے دوران  گلوکار عاصم اظہر پر کسی نے جوتا اچھال دیا۔ 

کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والے گلوکار عاصم اظہر زیادہ تر اداکارہ ہانیہ عامر سے تعلقات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دونوں کی دوستی کے چرچے ہیں جب کہ دونوں کو ایوارڈ تقریبات کے علاوہ دیگر مختلف مقامات پر بھی متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور اس حوالے سے گلوکار خود یہ اعتراف کرچکے ہیں ہانیہ میری زندگی میں خوشگوار تبدیلیوں کا باعث ہے۔

عاصم اظہر آج کل لائیو کنسرٹ کرنے میں مصروف ہیں، ایک کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر جب اسٹیج پر  گانا گارہے تھے کہ کسی نے ان کی جانب جوتا اچھال دیا جس سے وہ محفوظ تو رہے تاہم وہاں موجود مداحوں نے واقعے کی ویڈیو بناڈالی۔ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کنسرٹ کے دوران یہ جوتا عاصم اظہر کے بجائے ان کی ٹیم میں موجود گٹارسٹ کے گٹار پر جاکر لگا، تاہم عاصم اظہر نے اس کے باوجود اپنی پرفارمنس کو جاری رکھا، جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں سراہا بھی گیا۔ عاصم اظہر پر جوتا پھینکنے کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب کہ عاصم کے مداحوں کی جانب سے ناراضگی اور غصے کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔عاصم اظہر کے مداح کا کہنا تھا کہ ہمیں فنکاروں کی عزت کرنی چاہیے خاص طور پر جب وہ اپنے کام کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے میں مصروف ہوں۔

خیال رہے کہ عاصم اظہر کو کوک اسٹوڈیو سے شہرت ملی تھی، وہ نامور اداکارہ گل رعنا کے بیٹے ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کو پاکستان کے جسٹن بیبر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ان کے مقبول ترین گانوں میں سے ایک کوک اسٹوڈیو کا ’تیرا وہ پیار ‘  گانا ہے جسے یو ٹیوب پر 13کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.