مخالفین تیاری پکڑ لیں :پاکستانی جارح مزاج کرکٹر کی سری لنکا کیخلاف سیریز میں 10سال بعد واپس

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مخالفین تیاری پکڑ لیں :پاکستانی جارح مزاج کرکٹر کی سری لنکا کیخلاف سیریز میں 10سال بعد واپسی ، عوام میں زبردست جوش و خروش۔۔۔۔فواد عالم کو 10 سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان، ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلے باز کو سری لنکا کیخلاف سیریز میں موقع دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھانے والے فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر عثمان شنواری کی بھی لاٹری نکل پڑی، امکان ہے کہ انہیں ٹیم کا حصہ بنایا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ آسٹریلیا میں بدترین کارکردگی، شائقین کی تنقید چیف سلیکٹر مصباح الحق پر اثر کرنے لگی۔ گیارہ دسمبر سے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے لئے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دیگر سلیکٹرز سے مشاورت مکمل کر لی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوپننگ بلے باز امام الحق کو بری کارکردگی کی بنیاد پر ڈراپ کیا جاسکتا ہے، انکی جگہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے سمیع اسلم کی واپسی متوقع ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے یاسر شاہ پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں ٹیسٹ اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، مصباح الحق نے دیگر سلیکٹرز سے ڈومیسٹک پرفارمرز کو بھی طلب کر لیا ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.