ایف اے ٹی ایف کیلئے پاکستانی اقدامات پر مشتمل رپورٹ تیار کرلی گئی

ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کے لئے پاکستانی اقدامات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ تیار  کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عملدرآمد ،اقدامات پرمفصل رپورٹ جمع کرائی گئی، رپورٹ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام پراقدامات شامل ہیں جبکہ پاکستان نے ٹیرر فنانسگ پراقدامات بھی رپورٹ میں شامل کئے ہیں۔

رپورٹ میں پاکستان دہشت گردوں تک رقوم، اثاثے اور زیورات کی منتقلی روکنے کے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

ایف اے ٹی ایف سات  دسمبر  کو  پاکستان کی رپورٹ کا ابتدائی جائزہ لے گا۔

دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے کے 700 کیسز کی تحقیقات، کالعدم تنظیموں تک رقوم پہنچانے والے  190 افراد کے خلاف کارروائیاں شامل ہیں۔ تیار کردہ رپورٹ میں

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے پر 170 افراد دھر لیے، دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا پاکستان  کالعدم تنظیموں کی1000جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں۔

جاری کردہ رپورٹس کے مطابق ان جائیدادوں میں 35 کے مالکان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جبکہ پاکستان مزید 150 قیمتی جائیدادوں کی تحقیقات بھی کررہا ہے اور کرنسی اسمگلنگ کے خلاف ایکشن میں  220 فی صد اضافہ ہوا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.