محاصل وصولی بڑھانے،معیشت کو دستاویزی بنانےکیلئےجدید ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے.اسدعمر

منصوبہ بندی اورترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو خدمات کی موثر فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔

وہ منگل کے روز اسلام آباد میں SUSTAINABLE ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام ''ایک ڈیجیٹل معاشرے میں پائیدار ترقی ،، کے موضوع پر ایک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ یونیورسل سروس فنڈ نے ملک کے پسماندہ اور ترقی کے عمل میں شامل علاقوں میں ٹیلی مواصلات خدمات کی ترقی میں اہم کردارادا کیا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ محصولات جمع کرنا اور معیشت کو دستاویزی شکل دینا ملک کیلئے ایک بڑا چیلنج رہا ہے اوراس ہدف کے حصول کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے اقدامات کئے گئے ہیں۔سرمایہ کاری بورڈ کے سابق چیئرمین ہارون شریف نے کہاکہ پاکستان کو ٹیکنالوجی کے حوالے سے چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہیے ۔SUSTAINABLE ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد قیوم سلہری نے اپنے کلمات میں اس بات پر زوردیا کہ پاکستان کوچوتھے صنعتی انقلاب کیلئے تیاررہنا چاہیے جس میں پاکستان کیلئے چیلنج اور مواقع دونوں موجود ہیں۔کانفرنس میں اٹھارہ ملکوں کے مندوب شریک ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.