پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچزکی سیریز، سری لنکن ٹیم دیمتھ کرونارتنے کی قیادت میں 8 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی

سری لنکن کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شرکت کے لئے 8 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی، سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان رواں ماہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے جس کی میزبانی پاکستان کریگا، سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکا کی ٹیم دیمتھ کرونارتنے کی قیادت میں 8 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی جہاں وہ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دیمتھ کرونارتنے سری لنکن ٹیم کی قیادت کرینگے ۔ سرنگا لکمل دو ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔ اس سلسلے میں سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی 16 رکنی سکواڈ اعلان کر رکھا ہے ۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت دیمتھ کرونارتنے کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں انجیلو میتھیوز، چندیمل، کوسال پریرا، نیروزن ڈکویلا، سرنگا لکمل، سنداکان، کاسون راجتھا، وشوا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، لاستھ ایمبولدینیا، دلروان پریرا، دھننجایا ڈی سلوا، لاہیرو تھیریمانے اور اوشاندہ فرنینڈو شامل ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.