معاشی اصلاحات کا بوجھ متوسط اور کم آمدن طبقے پر پڑا، رضا باقر

کراچی: گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کی زیادہ بوجھ متوسط اور کم آمدن والے طبقے پر پڑا ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں سے زائد ٹیکس کی کٹوتی اور مہنگائی اس بوجھ میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاشی بہتری کے ثمرات متوسط اور غریب طبقے تک پہنچانا ضروری ہیں۔ کاروبار میں آسانی کے لیے مزید اقدامات کرنا ہونگے جبکہ غذائی مارکیٹوں میں ذخیرہ اندوزی پر قابو پانا ہوگا۔

رضا باقر نے کہا کہ موڈیز کی جانب سے معیشت کے آؤٹ لک میں تبدیلی مثبت پیشرفت ہے۔ آؤٹ لکی میں تبدیلی کا مطلب اٹھائے گئے معاشی اقدامات کی تائید کرنا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں بہتری بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کر رہی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.