میسی نے چھٹی مرتبہ دنیا کے بہترین فٹ بالر کا اعزازبیلن ڈی اور اپنے نام کرلیا

پیرس: بارسلونا سے تعلق رکھنے والے نامور فٹ بالر لیونل میسی نے ریکارڈ چھٹی مرتبہ دنیا کے بہترین فٹ بالر کا اعزاز ' بیلن ڈی اور' حاصل کرلیا ہے ۔ 32 سالہ میسی نے پرتگال کے مایہ ناز فٹ بالر کریسٹیانو رونالڈو اور لیورپول کے ویرجل وین جیک کو مات دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے جو اس سے قبل 5 بار یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں ۔ میسی نے بارسلونا کے ساتھ لیگا کا اعزاز بھی جیتا اور کوپا امریکہ میں صرف تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا جبکہ   2009 ، 2010 ، 2011 ، 2012 اور 2015 کی ٹرافیوں میں اضافہ کیا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.