فیس بک کی تصاویراب گوگل فوٹوزمیں محفوظ ہوسکیں گی

نیویارک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نیا ٹول متعارف کروایا ہے جس کی بدولت اب تصاویر گوگل فوٹوز میں منتقل کی جاسکیں گی ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیچر کی بدولت صارفین اپنی فیس بک پر موجود تصاویر اور ویڈیوز کسی اور آن لائن سروس جیسے گوگل فوٹوز پر منتقل کرسکیں گے۔ گوگل فوٹو صارفین جو اپنے فون سے خود بخود تصاویر کا بیک اپ نہیں لیتے ان کے لیے بےحد کارآمد سہولت ہے ۔ اگر آپ ایک فیس بک اور گوگل فوٹو صارف ہیں جو فوٹو بیک اپ کرتے ہیں تو اس بات کا امکان ہے کہ سوشل نیٹ ورک پر پوسٹ کی گئی زیادہ تر تصاویر کا گوگل میں بیک اپ بن چکا ہے۔ یہ سہولت گوگل، مائیکرو سافٹ، ٹوئٹر اور فیس بک کے درمیان طے پانے والے ڈیٹا ٹرانسفر پراجیکٹ کا حصہ ہے، جس کا مقصد ان سروسز کے درمیان اطلاعات کی منتقلی کو آسان بنانا ہے۔یہ ٹول فیس بک سیٹنگز میں یور فیس بک انفارمیشن میں موجود ہوگا اور یہ تمام ڈیٹا انکرپٹڈ ہوگا۔فیس بک انتظامیہ کے مطابق آپ کو ڈیٹا منتقل کرنے سے پہلے اپنے پاس ورڈ کا اندراج کرنا ہوگا۔ اس سہولت کا آغاز ابتدائی مرحلے میں آئرلینڈ سےکیا جائے گا اور 2020 کی دوسری سہ ماہی  تک یہ  ساری دنیا میں دستیاب ہوگی۔ 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.