سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے سلیکٹرز کی مشاورت مکمل

 کراچی (92 نیوز) سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے سلیکٹرز کی مشاورت مکمل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق فواد عالم ، سمیع اسلم اور عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

آئوٹ آف فارم، فخر زمان اپنی کارکردگی سے پریشان ہیں۔ کہتے ہیں تیکنیک پر محنت کررہے ہیں ، مکی آرتھر تکنیک پر کام نہیں کرتے تھے، وہ ذہنی طور پر پختہ کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

فاسٹ بالر سہیل خان بھی  قومی ٹیم میں واپسی کے لئے پر امید ہیں۔ کہا انہوں نے اپنا کام کر دیا اب سیلکٹرز کی باری ہے۔

سہیل خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کی عمر نہیں فٹنس اہم ہوتی ہے۔ 30 سال کے بعد کی کھلاڑی اصل کرکٹر بنتا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.