ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے، عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد: (03 دسمبر 2019) وزیراعظم کے مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کو عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے تسلیم کیا جارہا ہے۔ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔ مہنگائی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اسلام آباد میں وزیراقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی معیشت پر نظر رکھنے والے بڑے مالیاتی اداروں نے پاکستان کے معاشی استحکام کی تعریف کی ہے۔ حکومت میں تمام فیصلے میرٹ پر ہورہے ہیں۔ اداروں کو مضبوط بنایا جارہا ہے۔ پرائمری بیلنس سر پلس ہوگیا ہے۔

مشیرخزانہ نے کہا کہ برطانیہ سے انیس کروڑ پاؤنڈز کی رقم ملیں گے تاہم ابھی تفصیلات موصول نہیں ہوئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نے معاشی استحکام کیلئے بہت محنت کی۔ اسی لیے موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی۔ آئندہ چھ ماہ میں معاشی ترقی کو تیز کریں گے۔ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پرائس مجسٹریٹسی کو دوبارہ بحال کررہے ہیں۔

جبکہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ایف بی آر کا ریفنڈ پروگرام خودکار ہے۔ فاسٹر ریفنڈ طریقہ کار میں مجموعی طور پر پچیس ارب روپے کے کلیم دائر ہوئے۔ ان میں سے پانچ ارب روپے کی ادائیگی کی گئی، جبکہ سولہ ارب روپے کی ادائیگی پرکام جاری ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.