وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی

اسلام آباد (اویس کیانی)وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

 وفاقی کابینہ اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب عوام کے بعد وفاقی وزرا بھی بجلی کے زائد بلوں سے پریشان ہو کر معاملہ کابینہ میں زیربحث لےآئے، ذرائع کے مطابق بجلی کے زائد بلوں پر دو وفاقی وزرا کابینہ اجلاس میں آمنے سامنے آگئے۔ وزیر مواصلات مراد سعید اور وزیر توانائی عمر ایوب میں مہنگی بجلی اور اضافی بلوں پر تکرار ہوئی، مراد سعید بولے آپ کے دعووں کے باوجود صارفین کو بجلی کے اضافی بل آ رہے ہیں ،وزیر توانائی نے تو سستی بجلی کے دعوے کیے تھے، عوام مہنگی بجلی پر بلبلا اٹھے ہیں۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے حلقے کے بجلی کے زائدبلز بھی کابینہ میں پیش کردیئے، بولے انہوں نے اپنے حلقے کے 200 بلز دیکھےہیں، مہنگی بجلی اورزائد بلوں کے باعث عوام پریشان ہیں۔ آپ نے تو لائن لاسز اور سستی بجلی پر بیانات بھی دیئے تھے، مراد سعید کے سوالات پرکابینہ ارکان بھی مہنگی بجلی اور گیس نرخوں پر پھٹ پڑے، عمر ایوب کابینہ ارکان کو جوابات سے مطمئن نہ کرسکے، دوسری طرف وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے پی آئی اے کی نجکاری پر وزیراعظم سے شکوہ کرڈالا، بولے پی آئی اے کے اثاثوں کی نجکاری کی منظوری دی جارہی ہے، متعلقہ وزیر کو علم ہی نہیں، پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل اور دیگر اثاثوں کی نجکاری پرایویشن ڈویژن کو بائی پاس کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فردوس عاشق اعوان کو کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ دینے سے روک دیا، بولے کہ تکنیکی معاملات ہیں صرف معاشی ٹیم ہی پریس کانفرنس کرے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.