ساؤتھ ایشین گیمز: پاکستان نے 5 گولڈ میڈلز جیت لیے

پاکستان نے ساؤتھ ایشین گیمز میں 5 سونے اور 10 سے زائد چاندی و کانسی کے تمغے جیت لیے۔

بی بی سی کے مطابق پاکستان نے نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں جاری 13ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے شوٹنگ مقابلوں میں 2 اور کراٹے میں ایک طلائی تمغہ جیت لیا، جس کے بعد پاکستان کے مجموعی طلائی تمغوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

پاکستان نے شوٹنگ مقابلوں میں پہلا گولڈ میڈل ٹیم ایونٹ میں حاصل کیا، جس کے بعد پاکستان نے تین ضرب چالیس کے ایونٹ میں بھی طلائی تمغہ جیت لیا، کراٹے میں پاکستان کا تیسرا طلائی تمغہ سعدی عباس نے 75 کلو گرام کیٹیگری میں حاصل کیا، اس سے قبل مردوں کے 84 کلو گرام مقابلوں میں پاکستان کے محمد اویس نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

پیر کو خاتون کراٹیکا شاہدہ عباسی نے پاکستان کیلئے سنگل کاتا میں پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا، مردوں کے 84 کلو گرام سے زیادہ کے ایونٹ میں پاکستان کے باز محمد صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے گولڈ میڈل نہ جیت سکے، اس ایونٹ میں نیپال کو گولڈ میڈل ملا۔

خواتین کے 50 کلو گرام مقابلوں میں پاکستان کی فہمیدہ اختر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، مردوں کے 50 کلو گرام ایونٹ میں پاکستان کے مراد خان کے حصے میں کانسی کا تمغہ آیا۔

کراٹے میں پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی ہے، مقابلوں کے پہلے روز شاہدہ عباسی نے خواتین کے ٹیم ایونٹ میں نرگس اور گل ناز کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا، مردوں کے سنگل کاتا ایونٹ میں پاکستان کے نعمت اللہ نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ ٹیم ایونٹ میں نعمت اللہ، نعمان اور نصیر احمد کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

پاکستان نے تائی کوانڈو میں چاندی کا ایک اور 4 کانسی کے تمغے جیتے ہیں، چاندی کا تمغہ 29 سال سے زیادہ عمر کے ایونٹ میں مہر النسا اور شہباز احمد نے حاصل کیا ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.