وائٹ ہاؤس کرسمس ٹری کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا

وائٹ ہاؤس میں کرسمس ڈیکوریشن کی جاری کردہ ویڈیو میں کی گئی کرسمس کی تیاریوں اور دلکش سجاوٹ کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

اس سال کرسمس کے جشن میں کی گئ سب سے اہم سجاوٹ میں جنجر بریڈ سے بنا دلکش ماڈل،گولڈ اسٹار فیملی ٹری اور مصنوعی برفباری قابلِ ذکر ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی سجاوٹ میں میلانیا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پسند کو مدنظر رکھا ہے۔ امریکی خاتون اول نے وائٹ ہاؤس میں کرسمس ڈیکوریشن کے تمام معاملات بڑی ذمہ داری سے نبھائے اورسینکڑوں رضاکاروں کی مدد سے اس سجاوٹ کو حتمی شکل دی۔

رواں برس وائٹ ہاؤس کی سجاوٹ میں امریکا کی مختلف ریاستوں سے تقریباً 225 رضا کاروں نے حصہ لیا اور گھنٹوں کی محنت کے بعد یہ سجاوٹ کی گئی۔

کرسمس ٹری وائٹ ہاؤس پہنچ گیاواضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ خاتو ن اول میلانیا ٹرمپ نے کرسمس کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں کی گئی سجاوٹ کا افتتاح کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کرسمس ڈیکوریشن کی جاری کردہ ویڈیو میں وائٹ ہاؤس میں کی گئی تیاریوں اور دلکش سجاوٹ کے مناظر فلمائے گئے ہیں۔

میلانیا ٹرمپ نے کرسمس ڈیکوریشن کے تمام معاملات بڑی ذمہ داری سے نبھائے اورسینکڑوں رضاکاروں کی مدد سے سجاوٹ کو حتمی شکل دی۔

ذرائع کے مطابق اس سال کرسمس کے جشن میں کی گئی سب سے اہم سجاوٹ میں جنجر بریڈ سے بنا وائٹ ہاؤس کا دلکش ماڈل،گولڈ اسٹار فیملی ٹری اور مصنوعی برفباری قابلِ ذکر ہیں۔یاد رہے کہ کرسمس کے لیے وائٹ ہاؤس کو جِھل مِل کرتی روشنیوں اور کرسمس ٹریز کو چاروں طرف قمقموں اورسنہری ستاروں سے سجایا گیا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر کی سرکاری رہا ئش گاہ وائٹ ہاؤس میں سولہ فٹ لمبا کرسمس ٹری پہنچا دیا گیا تھا جبکہ

بر طانوی خبر رسا ں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے صدارتی محل میں کرسمس ٹری پہنچانے کی روایتی تقریب ہوئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.