میری نظر میں آئین شکنی کیس بے بنیاد ہے، پرویز مشرف

اسلام آباد: (03 دسمبر 2019) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میری نظر میں آئین شکنی کیس بے بنیاد ہے۔ کیس میں زیادتی ہورہی ہے، انصاف کا تقاضہ پورا نہیں ہوا۔

سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میری طبیعت بہت خراب ہے، علاج کے سلسلے میں اسپتال آنا جانا لگا رہتا ہے۔ چکر آنے کے بعد جب بے ہوش ہوا تو مجھے فوری طور پر اسپتال پہنچادیا گیا۔

سابق صدر نے کہا کہ میری نظر میں آئین شکنی کیس بے بنیاد ہے۔ غداری کو چھوڑیں میں نے ملک کیلئے بہت سی خدمات انجام دیں۔ کئی جنگیں لڑچکاہوں۔ 10 سال ملک کی خدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس میں کمیشن میرا بیان ریکارڈ کرے۔ اگر کمیشن میرا بیان لے تو اس کی بات عدالت میں سنی جائے۔

پرویز مشرف نے مزید کہا کہ کیس میں میری شنوائی نہیں ہورہی، عدالت میں میرے وکیل سلمان صفدر کو بھی نہیں سناجارہا۔ کیس میں میرے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔ انصاف کا تقاضہ پورا نہیں ہوا، لیکن امید ہے کہ مجھے عدالت سے پورا انصاف ملے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.