نریندرمودی بھارتی معیشت تباہی کے دہانے پر لے آئے ہیں، من موہن سنگھ

بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے  قومی ادارئہ شماریات کی جانب سے اعداد و شمار کے اجراء کے بعد اکانومی زون  نئی دلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی معاشی صورتحال قابل تشویش ہے اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ مجموعی ملکی پیداوار واضح طور پر ناقابل قبول ہے۔

من موہن سنگھ نے واضح کیا کہ  بھارت کی مجموعی ملکی پیداوار میں مسلسل خسارہ قابل تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی پالیسیوں میں تبدیلیاں کرنے سے معیشت بحال نہیں ہو گی۔ بھارت کی مجموعی ملکی پیداوار رواں مالی سال جولائی سے ستمبر تک کی دوسری ششماہی میں ساڑھے چار فیصد سے کم ہو کر 26 درجے کم ہو گئی ہے۔

من موہن سنگھ نے کہا کہ بینک کارقرضوں کے واپس نہ کئے جانے کے خوف سے نئے قرضوں کی فراہمی کیلئے تذبذب کا شکار ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ   بہت سے صنعت کاروں نے بتایا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے خوف میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے پالیسی ساز اور دیگر ادارے سچ کہنے یا حقیقی معنوں میں سچائی پر مبنی پالیسی کے حوالے سے بات چیت کرنے  سے خوفزدہ ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.