#DuaMangi: دعا منگی کی بازیابی کے لیے کراچی میں احتجاجی مظاہرے کی تصاویر

کراچی میں اغوا ہونے والی دعا منگی کی بہن لیلیٰ منگی کا کہنا ہے کہ ان کی بہن دمے کی مریض ہیں اور یہ کہ تین روز گزر جانے کے بعد بھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
دعا منگی کی بازیابی کے لیے مظاہرہ
BBC

کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں تین تلوار پر بدھ کی شب دعا منگی کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں دعا منگی کے اہل خانہ، یوتھ ایکشن کمیٹی، سندھ تھنکرز فورم کے ساتھ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے شرکت کی۔

دعا منگی کی بہن لیلیٰ منگی
BBC

دعا منگی کی بہن لیلیٰ منگی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دمے کی مریض ہیں۔ ’ابھی تک بہن کا کوئی پتہ نہیں چلا ہے، میں دعا کے لیے دعا کرتی رہی ہوں کہ وہ جلد واپس آجائے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا ’تین روز گزر چکے ہیں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہو رہا، سی سی ٹی وی کیمرے سے بھی کچھ ٹریس نہیں ہو رہا، وہاں ہم جاتے رہے ہیں۔ یہ پہلی بار ہوا کہ میری بہن کو اغوا کیا گیا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیے: دعا منگی اغوا کیس: سوشل میڈیا سہارا ہے یا رکاوٹ؟

دعا منگی کی بازیابی کے لیے مظاہرہ
BBC

دعا منگی کی خالہ نائیلہ منگی کا کہنا تھا کہ دعا منگی صرف منگی خاندان کی بیٹی نہیں پورے سندھ کی بیٹی ہے۔

مظاہرین نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ خواتین، خصوصاً نوجوان تعلیم یافتہ لڑکیوں کو تحفط دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔

دعا منگی کی بازیابی کے لیے مظاہرہ
BBC

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شہزاد قریشی کا کہنا تھا کہ ’ڈیفینس میں دعا کا اغوا افسوسناک واقعہ ہے، ڈی ایچ اے میں سکیورٹی کے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں لیکن وہاں بچیاں محفوظ نہیں۔ شہر میں جلد سیف سٹی منصوبے پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ شہری تحفظ کا احساس محسوس کریں۔‘

https://www.facebook.com/bbcurdu/videos/437492553869245

مظاہرین
BBC

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تین روز گزرنے کے بعد بھی پولیس دعا منگی کا کوئی سراغ نہیں لگا سکی ہے۔

دعا منگی کی بازیابی کے لیے مظاہرہ
BBC

مظاہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اس طرح کے واقعات سے لڑکیوں کے تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.