صدر ٹرمپ کا مواخذہ: امریکی ایوان نمائیندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی نے رپورٹ جاری کردی

ویب ڈیسک — 

امریکی ایوان نمائندگان کی ہاوس انٹیلی جنس کمیٹی نے منگل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کا تعلق معاملے کی چھان بین اور سفارشات سے ہے۔

انکوائری رپورٹ میں صدر ٹرمپ پر نامناسب رویے اور چھان بین کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ڈیمو کریٹک اراکین ایڈم شیف، کیرولائن میلونی اور ایلئیٹ اینجل کی جانب سے، جو امریکی ایوان نمائیندگان کی انٹیلیجنس، نگرانی، اور خارجہ امور کی کمیٹیوں کے سربراہ ہیں، جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "شواہد موجود ہیں کہ صدر ٹرمپ نے اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین پر دباؤ ڈالا کہ وہ ان کے سیاسی حریف اور سابق نائب صدر جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات کا اعلان کریں اور یہ تاثر پیدا کیا کہ دو ہزار سولہ کہ صدارتی انتخابات میں روس نے نہیں یوکرین نے مداخلت کی کوشش کی۔ یہ تحقیقات صدر ٹرمپ کی دو ہزار بیس کی انتخابی مہم کو فائدہ پہنچانے کے لئے شروع کروائی گئیں"۔

ریپبلکن اراکین کانگریس کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں ایسی کوئی بات نہیں، جس کی وجہ سے مواخذے کی نوبت آئے ۔ لیکن ڈیمو کریٹک اراکین کانگریس اس سے متفق نہیں۔

جوڈیشنل کمیٹی بدھ سے مواخذے کی کارروائی کی سماعت کا آغاز کررہی ہے لیکن اس میں صدر ٹرمپ کا کوئی وکیل موجود نہیں ہوگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.