جدہ سے سیالکوٹ آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی

جدہ سے سیالکوٹ آنے والی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 746 سیالکوٹ ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پرواز پی کے سات سو چھالیس سیالکوٹ ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے بعد ٹرن لے رہی تھی کہ اچانک رن وے بیٹھ گیا۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ائیرپورٹ کا رن وے خراب ہونے کی وجہ سے بوئنگ 777 طیارے کا ٹائر پھٹ کرمکمل طور ناکارہ ھو گیا۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ ائیر پورٹ کے رن وے کی کچھ عرصہ قبل ہی مر مت کی گئ تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے بوئنگ 777 طیارے کو عارضی طور پر گراوئنڈ کردیا گیا تھا، تاہم طیارے کے ٹائر کو لاہور سے منگوا کر تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ طیارہ سیالکوٹ ائیر پورٹ پر تین گھنٹے سے زائد گراونڈ رہا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ لاھور سے جدہ جانے والی پراوز پی کے 759 بھی تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ھوئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.