اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اسکروٹنی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سائنس جنرل، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2019ء کے اسکروٹنی فارم بروز جمعرات 20 فروری 2020ء سے 19 مارچ 2020ء تک وصول کیے جائیں گے۔ بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم درج بالا تاریخوں میں بورڈ آفس میں واقع UBL اور JS بینک کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ طلباء کراچی میں UBL کی کسی بھی برانچ میں فیس جمع کرواکر اسکروٹنی فارم بورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔ طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBL کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 50 روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔ تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں سائنس جنرل، آرٹس ریگولر اور ہوم اکنامکس گروپس کے طلباء کی مارکس شیٹ متعلقہ کالجوں میں بھیج دی گئی ہیں، طلباء اپنے کالجوں سے اپنی مارکس شیٹ حاصل کرسکتے ہیں جبکہ آرٹس پرائیویٹ اور کامرس پرائیویٹ کے امیدواروں کی مارکس شیٹ ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دی گئی ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.