جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ یکم اور 2 اپریل کو ہونے والے امتحانات امیدواروں کی تعداد کم ہونے کے باعث امتحانی مراکز کے بجائے صرف کانفرنس ہال بلاکBبورڈ آفس میں لئے جائیں گے،عملی(پریکٹیکل) امتحانات 4 اپریل سے 14 اپریل 2020 تک منعقد ہوں گے، چیئرمین میٹرک بورڈ
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 16 مارچ 2020 سے شروع ہونے والے نہم اوردہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا امتحانی شیڈول جاری کر دیا ہے۔صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ جبکہ دوپہر میں جنرل گروپ کے امتحانات لئے جائیں گے۔ چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ بھی جلد ہی اسکولوں کو جاری کر دیئے جائیں گے۔بعد ازاں 16 مارچ کو (صبح) نہم و دہم حیاتیات نظری، (دوپہر) نہم ودہم جماعت جنرل گروپ جنرل سائنس۔ 17 مارچ کو (صبح)دہم جماعت اردو لازمی نارمل کورس، اردو سلیس، جغرافیہ آف پاکستان۔ (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ بریل (نظری)، عربی، فارسی، حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل۔ 18 مارچکو (صبح) نہم و دہم جماعت کمپیوٹر اسٹیڈیز نظری، (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ اسلامک اسٹیڈیز، تاریخ اسلام۔ 19 مارچکو (صبح) دہم جماعت ریاضی۔ (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ علم شہریت، علم بدن و حفظان صحت، تاریخ ہندو پاکستان، غذا اور تغزیہ نظری، کمپیوٹر اسٹیڈیز (اختیاری، نظری)۔ 20 مارچکو (صبح)نہم جماعت سندھی سلیس (لازمی) ، سندھی نارمل کورس(لازمی)، اردو متبادل، انگریزی ادب(لازمی)، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول۔(دوپہر) نہم و دہم جماعت جنرل گروپ سندھی سلیس (لازمی)، سندھی نارمل کورس، اردو متبادل، انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول۔ 21 مارچ کو (صبح) دہم جماعت اسلامیات لازمی، اخلاقیات (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ اسلامیات، اخلاقیات۔ 24 مارچ کو نہم جماعت صبح کیمیا (نظری)۔ (دوپہر) جنرل گروپ نہم ودہم جماعت مطالعہ پاکستان۔ 25 مارچکو (صبح) دہم جماعت طبیعات نظری، (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ تجارتی جغرافیہ، جغرافیہ (اختیاری)ملبوسات، و پارچہ بافی۔ 26 مارچکو (صبح) نہم جماعت انگریزی لازمی (پرچہ اول)۔ (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت ریاضی۔ 27 مارچ کو (صبح)دہم جماعت انگریزی لازمی (پرچہ دوم)۔ (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ اردو (لازمی) نارمل کورس، اردو سلیس (لازمی) جغرافیہ آف پاکستان (پرچہ دوم)۔ 28 مارچکو (صبح) نہم جماعت مطالعہ پاکستان۔ (دوپہر) جنرل گروپ نہم ودہم جماعت انگریزی (لازمی) پرچہ اول۔ 30مارچ کو (صبح) دہم جماعت کیمیا (نظری)۔ (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت انگریزی (لازمی) پرچہ دوم۔ 31 مارچکو (صبح) دہم جماعت انگریزی لازمی(پرچہ اول) (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ معاشیات، انتظام برائے اصلاح خانہ۔ یکماپریل کو (صبح) دہم جماعت مطالعہ پاکستان۔ (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ، بچے کی نشوونما اور خاندانی زندگی۔ آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ (نظری)۔ 2 اپریل کو (صبح) دہم جماعت سندھی سلیس(لازمی)، سندھی نارمل کورس(لازمی)، اردو متبادل کورس، انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول، (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ اردو ادب، سندھی ادب(اختیاری)، انگریزی ادب، گجراتی ادب اور آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ (عملی ) کے امتحانات لئے جائیں گے۔ جنرل گروپ جماعت دہم (ریگولر اور پرائیویٹ) کے امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یکم اور 2 اپریل کو ہونے والے امتحانات امیدواروں کی تعداد کم ہونے کے باعث امتحانی مراکز کے بجائے صرف کانفرنس ہال بلاکBبورڈ آفس میں لئے جائیں گے۔ عملی(پریکٹیکل) امتحانات4 اپریل سے 14 اپریل 2020 تک منعقد ہوں گے۔