کراچی انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2019ء کے اسکروٹنی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2019ء کے اسکروٹنی فارم بروز منگل 3 مارچ سے بروز جمعرات 2 اپریل 2020ء تک وصول کیے جائیں گے۔ بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم درج بالا تاریخوں میں بورڈ آفس میں واقع UBL اور JS بینک کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ طلباء کراچی میں UBL اور JS بینک کی کسی بھی برانچ میں فیس جمع کرواکر اسکروٹنی فارم بورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔ طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBL کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں یا JS بینک کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر 0001516113 میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 50 روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں، جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔ تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے ریگولر طلباء کی مارکس شیٹ متعلقہ کالجوں میں بھیج دی گئی ہیں، طلباء اپنے کالجوں سے اپنی مارکس شیٹ حاصل کرسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹ ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دی گئی ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.