میٹرک بورڈ، نہم و دہم جماعت ریگولر کے ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے سندھ گورنمنٹ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے جاری کردہ کے مطابق سالانہ امتحانات کیلئے جماعت نہم و دہم سائنس اور جنرل گروپ ریگولر کے ایڈمٹ کارڈجاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاک B سے صبح ساڑھے9 بجے سے شام 5 بجے تک دی گئی تاریخوں کے مطابق ایڈمٹ کارڈحاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 5 مارچ کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔ 6 مارچ کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال ،7 مارچ کو شاہ فیصل کالونی، ملیر، بن قاسم ،لانڈھی اور 9 مارچ کو کورنگی، صدر، لیاری،کیماڑی، اورنگی، سائٹ، بلدیہ اور گڈاپ حاصل کر سکتے ہیں ۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.