میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

image

کورونا وائرس کے خوف سے سندھ بھر میں نویں اور دسویں کے امتحانات ملتوی کر دئے گئے تھے تاہم اب میٹرک کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ 15 جون سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہوں گے جو 15 دن تک چلیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ 15 اگست 2020 کو دسویں جماعت کے رزلٹ کا اعلان ہوگا، 6 جولائی 2020 کو گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔ 15 ستمبر 2020 کو گیارہویں اور بارہویں جماعت کےامتحانات کے نتائج آئیں گے۔


وزیرِ تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ یکم اپریل سے شروع ہونے والا تعلیمی سال یکم جون سے شروع ہوگا جبکہ گیارہویں اور بارہویں کا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔ اگر حالات مزید خراب ہوئے تو مزید تبدیلیاں کریں گے۔

گیارہویں جماعت کے داخلے 15 جولائی سے شروع ہوں گے، بچوں کا کالج میں ایڈمیشن نویں جماعت کے رزلٹ پر ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ یکم جون کو اسکول کھلیں گے، یکم جون سے 15 جون تک پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات ہوں گے، بچوں کو امتحانات سے قبل شیڈول بھیجا جائے گا۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ مشکل ہے کہ 5 اپریل کو باقی صوبوں کے اسکول کھلیں، وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں سے بھی اپیل ہے کہ چھٹیاں 30 مئی تک کریں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.