کورونا وائرس : لاک ڈاؤن کے دوران والدین کو کیا کرنا چاہیے؟

image

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے، اس سے بچنے کے لئے ضروری ہدایات پر عمل کرنا ضروری بھی ہے اور لازمی بھی ہے تاکہ اپنی جانوں کی حفاظت ہر کوئی خود سے کر سکے۔

اب ان حالات میں جبکہ سارے ہی بچے گھر پر ہیں اور والدین بھی گھر پر ہیں تو ماں باپ کے لئے تو کہیں ایک چھوٹی سی آفت آئی ہوئی ہے، کیونکہ سب بچے شریف تو نہیں ہوتے اس بات میں تو کوئی مضائقہ نہیں ہے، یقیناً آپ کے بچوں نے بھی گھر میں لڑ لڑ کر ہنگامے مچا رکھے ہوں گے۔

لیکن! یہ وقت والدین کے لئے ایسا مثبت ثابت ہوگا اگر وہ اپنی بچوں کو خود سے قریب رکھنے کی کوشش کریں تو، کیونکہ عام دنوں میں نہ بچے گھر پر سارا وقت رہتے اور نہ آپ۔

آج والد حضرات بھی موجود ہیں اور والدہ کو کسی بھی چھوٹی یا بڑی بات پر یہ کہنے کی ضرورت بھی نہیں ہے کہ تمھارے ابو سے کہوں گی۔۔ اب والد کو چاہیے کہ وہ بچوں پر خصوصی نظر رکھیں تو ان کو معلوم ہو کہ ان کے بچوں کی کیا فطرت ہے؟

جانیے کہ ان تعطیلات میں والدین کو بچوں کو مشغول رکھنے کے لئے کیا کیا کرنا چاہیے اور کیسے ان پر نظر رکھنی چاہیے؟

1: دن کا آغاز ناشتے سے ہوتا ہے، اور یہ وقت آپ سب کے لئے بہت اچھا ہے کہ بچے اور والدین دن کا آغاز ایک ساتھ ناشتہ ساتھ کرکے کریں تاکہ باہمی الفت بھی بڑھے اور برکت بھی ہو۔

2: ناشتے کے بعد گھر کے تمام لوگوں کو چاہیے کہ وہ مل جل کر صفائی کریں تاکہ گھر بھی صاف ہوجائے اور اکیلی والدہ پر بوجھ بھی نہ بنیں، مگر اس کام میں والد کو بھی چاہیے کہ وہ بھی برابر مدد کریں۔ ان کو دیکھ کر ہی بچے سیکھیں گے۔

3: صفائی کے فوراً بعد سب لوگ نہائیں، دھوئیں اپنی خود کی بھی صفائی کریں، تاکہ جراثیم سے پاک بھی ہو سکیں۔

4: والدین کو چاہیے کہ بچوں کو صحت بخش کھانے کھلائیں تاکہ ان کی صحت بھی برقرار رہے اور بھوکے بھی نہ رہیں۔ اب بچوں کو فاسٹ فوٖڈ کھانے کی عادت زیادہ ہوگئی ہے تو آپ کھانوں کو منفرد انداز میں بنا کر بچوں کو کھلا لیں ، نا گھر میں جھک جھک ہوگی اور نہ ہی کوئی بحث۔

5: اس سب کے ساتھ ساتھ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو پڑھائی میں کسی نہ کسی طرح لگا کر رکھیں، کیونکہ آج کل امتحان ہیں نہ اسکول تو اس دوران آپ بچوں کو ان کے نصاب کی کتابیں ہی پڑھائی، ان کی دہرائی کروائیں،بلند خوانی و خوشخطی کروائیں تاکہ ان کو یہ آگے کام آسکے۔

6: بچے آرٹ کی سرگرمیوں میں دلچسپی لیتے ہیں تو انھیں روزانہ یا تو ہر ایک دن بعد ضرور اس طرح کے کام میں مصروف کریں۔

7: آپس میں چھوٹے سے ذہنی مقابلے کریں، اور اس سے آپ دیکھیں گے کہ آپ کے بچوں کے پاس کتنی معلومات ہے۔ اور کم ہوگی تو اس طرح سے ضرور بڑھ جائے گی۔

8: مقدس کتابوں اور عبادتوں کی پابندی پر بھی لازمی غور کریں، اور ان تاریخ سے متعلق واقعات کی یاددہانی کروائیں۔

9: ان کے ساتھ مل کر وہ کھیل کھیلیں جو بچوں اور آپ دونوں کی صحت کے لئے ضروری ہیں جیسے: کرکٹ، فٹ بال، بیڈ منٹن، لوڈو، برف پانی، کیرم، پٹو گرام غرضیکہ والدین اپنے بچپن کے کھیل بھی بچوں کے ساتھ کھیلیں، ان کو سکھائیں کہ آپ کا بچپن کیسا تھا؟ آپ کیا کھیلتے تھے؟ کیا کرتے تھے؟ اس سرگرمی سے بچوں اور آپ کے درمیان دوستی بھی بڑھے گی اور اعتماد بھی۔

10: ٹی وی میں موجودہ صورتحال خود بھی دیکھیں اور بچوں کو بھی دکھائیں تاکہ وہ بھی ہاتھ اچھی طرح دھوئیں اور محفوظ رکھیں خود کو۔

11: موبائل اور کمپیوٹر کا استعمال کوشش کریں کہ آپ اور بچے کم سے کم کریں کیونکہ یہ چیزیں بچوں پر سحر پیدا کرتی ہیں اور بچے ان کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہوتے، لہٰذا اس قسم کی چیزوں کو استعمال محدود بنائیں، اس سے بچوں کے ذہن پر نہ تو منفی اثرات پڑیں گے اور نہ ان کی آنکھیں کمزور ہوں گی۔

12: آپس میں باتیں کریں، ایک دوسرے کو سمجھیں، غصے کی زیادتی کو ترک کریں، پیار محبت کا ماحول پیدا کریں تاکہ بچے آپ کو اپنے بارے میں وہ باتیں بھی بتائیں جو وہ عام حالات میں آپ کے ساتھ کر نہ سکے ہوں، یہ بہت ضروری ہے کہ آپ کو بچوں کی دلی و دماغحی کیفیات کا معلوم رہے۔

یہ تمام عادات اور کام والدین کریں تو ایک اچھا صحتمندانہ گھرانا تشکیل پائے گا، جو آپ کے بعد کے وقت میں آپ کی پہچان بنے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.