کورونا وائرس سے بچنے کے لئے کراچی کے شہریوں نے دلچسپ حل ڈھونڈ نکالا

image

کراچی کے علاقے ملیر کے میر ہزار خان جوکھیو گوٹھ کے لوگوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے دلچسپ حل نکال لیا۔

ڈرائع کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر کے علاقے میر ہزار خان جوکھیو گوٹھ کے تمام مردوں اور بچوں نے موذی مرض کورونا وائرس سے بچنے کے لئے اپنے سروں کو گنجا کروا لیا۔

علاقے کے 80 سے زائد مردوں اور بچوں کے سروں پر استرا پھروا لیا گیا، سر منڈوانے کے لئے گوٹھ کے لوگوں نے شہر سے خصوصی طور پر کرائے پر ایک حجام کو بلایا۔

میر ہزار خان جو کھیو گوٹھ کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ سر منڈوانے کا سلسلہ جاری رہے گا، گوٹھ کے سب ہی مردوں اور بچوں کی ٹنڈ کرائی جائے گی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ سر منڈوانے سے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ سر کے بالوں کی وجہ سے کورونا وائرس آسانی سے پھیل سکتا ہے، تاہم اس نکتے کے بارے میں کہ ٹنڈ کرانے سے انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو سکتا ہے، اس حوالے سے طبی ماہرین ہی کچھ بتا سکتے ہیں۔

لیکن سب سے پریشان کن امر یہ ہے کہ گوٹھ کے افراد کے سر ایک ہی استرے سے منڈوائے گئے، جس سے ہیپاٹائٹس سی جیسے دیگر مہلک امراض کا خطرہ ہو سکتا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.